تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

لاہور:زنجیروں میں جکڑا بوڑھا دوبارہ ورثاء کے حوالے ، علاج کی ہدایت

جنگ نیوز -
لاہور. . . . . . .لاہور کے علاقے قلعہ گوجر سنگھ میں زنجیروں میں بندھے70سالہ شخص کو مقامی عدالت نے دوبارہ ورثا کے حوالے کردیا ہے?قلعہ گوجر سنگھ میں70سالہ شخص معراج کو اس کے و رثا نے کئی ماہ سے زنجیروں سے باندھ رکھا تھا،جسے جیو نیوز کی ٹیم نے وہاں پہنچ کر آزاد کرایا ?بعد میں پولیس بھی حرکت میں آگئی اوراس بزرگ کو اپنی تحویل میں لے لیا?پولیس نے اسے آج کینٹ کچہری پیش کیا?مجسٹریٹ محمد اشرف نے بزرگ کی ذہنی حالت دیکھتے ہوئے اسے دوبارہ ورثا کے حوالے کر دیا اور ان کا باقاعدہ علاج کرانے کی ہدایت کی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.