تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ممبئی حملہ کیس:انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ملتوی

جنگ نیوز -
راولپنڈی . . . . . . . .ایف آئی اے نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کو بتایا ہے کہ حکومت پاکستان نے بھارت سے ممبئی حملوں کے مرکزی ملزم اجمل قصاب کی حوالگی کا مطالبہ کر رکھا ہے ، لہذا بھارت کا جواب آنے تک سماعت ملتوی کی جائے ? راول پنڈی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اکرم اعوان نے ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی اور معاونت کے الزام میں گرفتار سات ملزمان کا اڈیالہ جیل کے بند کمرے میں ٹرائل کیا?ایف آئی اے حکام کی تحریری درخواست پر وکلا صفائی نے اعتراض کیا کہ اجمل قصاب کو مجاز عدالت نے سزا سنائی ہے?اب اسی جرم کیلئے دوبارہ مقدمہ نہیں چلایا جاسکتا،اگر استغاثہ کے پاس کوئی اور گواہ یا ثبوت ہیں تو عدالت کے سامنے پیش کئے جائیں اور ٹرائل جاری رکھتے ہوئے جلد از جلد مقدمے کا فیصلہ سنایا جائے?عدالت نے درخواست پر بحث کیلئے22 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.