تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

امریکہ کا ملاعبدالغنی برادر سے مفید معلومات حاصل ہونے کا انکشاف

جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . .جنگ نیوز. . . .امریکی حکام نے زیرحراست افغان طالبان لیڈر ملاعبدالغنی برادر سے مفید معلومات حاصل ہونے کا انکشاف کیا ہے? امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ ملابرادر سے افغان طالبان کے بارے میں انتہائی مفید اور کارآمد معلومات حاصل ہورہی ہیں جس سے افغانستان کے طالبان کے بارے میں اہم چیزوں کا پتہ چلا ہے? انہوں نے بتایا کہ ملابرادر نے افغانستان کے طالبان کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا جو جنگ بندی اور مسئلہ کے مستقل حل میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے? ملا برادر کو جنوری میں کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا تاہم اس نے طالبان کے فوجی آپریشنز کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائیں?ملا برادر نے بتایا کہ ان کی شوری? کس طرح کام کرتی ہے اور اس میں سینئر لیڈروں کے کردار پر روشنی ڈالی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.