تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ایران کیخلاف فوجی کارروائی تباہ کن ثابت ہوگی ، روسی وزیر خارجہ

جنگ نیوز -
ماسکو. . . .جنگ نیوز. . . . .روس نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کرنے کے لئے سفارتی بات چیت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے? ماسکو میں عرب ممالک کے سفیروں سے ملاقات کے بعد روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی تباہ کن ثابت ہوگی ? انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ آئی اے ای اے اور ایران کے درمیان تعاون بڑھانے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں ?روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کرنے کے لئے سفارتی بات چیت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.