5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لاہور،یونس خان کی اپیل کی سماعت 15 مئی تک ملتوی
جنگ نیوز -
لاہور. . . .جنگ نیوز. . . . .پاکستان کرکٹ بورڈ کے مصالحتی کمیشن کی جانب سے سابق کپتان یونس خان کی اپیل کی سماعت پندرہ مئی تک ملتوی کردی گئی ہے?لاہور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی کے معاون وکیل طالب رضوی نے میڈیا کو بتایا کہ یونس خان کے وکیل کی طرف سے سزا کیخلاف حکم امتناعی کی درخواست پر بحث ضرور ہوئی تاہم انہوں نے مصالحتی کمیشن کو حکم امتناعی کی بجائے کیس نمٹانے کی درخواست کی ہے? انہوں نے کہا کہ یونس پندرہ مئی کو ہونے والی مصالحتی کمیشن سماعت میں یونس خان کے ساتھ شعیب ملک اور رانا نوید الحسن کی اپیلوں کی بھی سماعت ہوگی? اس موقع پر یونس خان کے وکیل احمد قیوم نے کہا کہ یونس خان پر الزامات کی تفصیلات ان کے بجائے میڈیا تک پہلے پہنچنا یونس خان کے خلاف میڈیا ٹرائل کی سازش ہے ? انہوں نے کہا کہ یونس خان پر ٹیم منیجمنٹ اور کھلاڑیوں نے الزامات عائد نہیں کیئے بلکہ انکوائری کمیٹی خود سے یونس خان کو معاملات کو آسٹریلیا شکست میں ملوث کرتی رہی ہے?