5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ٹی20ورلڈ کپ: کیویز کا میچ میں فتح کیلئے پاکستان کو134رنز کا ہدف
جنگ نیوز -
بار با ڈوس. . . . . . . .آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی20کے اہم میچ میں نیو زی لینڈ نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے مقررہ 20اوورز میں7وکٹ کے نقصان پر133رنز بنا کر پاکستان کو 134رنز کا ہدف دیا ہے?نیو زی لینڈکی جانب سے میک کولم اور جیسی رائیڈر نے34رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا اسی اسکور پر رائیڈر7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو بقیہ بیٹنگ لائن پاکستانی بولنگ کے دباؤمیں آگئیاور58کے مجموعی اسکور پر4کھلاڑی پویلین لوٹگئے? اس موقع پرکپتان ویٹوری نے ذمہ دارانہ اننگ کھیلی اور 34گیندوں پر38رنز بنائے اور مجموعے کو133رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، وہ محمد سمیع کی بائنڈری لائن سے پھینکی گئی ایک اچھی تھرو پر آؤٹ ہو ئے? برینڈن میک کولم33،اسکوٹ اسٹائرس21رنز بناکر دیگر نمایاں بیٹسمین رہے?پاکستان کی طرف سے محمد سمیع،عبد الرحمان اور شاہد خان آفریدی نے2،2وکٹیں حاصل کیں?جیو سپر یہ میچ برج ٹاؤن بارباڈوس سے براہ راست نشر کر رہا ہے?