تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

روس میں کوئلے کی کان میں دو دھماکوں سے8افراد ہلاک،24زخمی

جنگ نیوز -
ماسکو ... روس میں کوئلے کی کان میں میتھین گیس کے دودھماکوں میں8افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے جبکہ20ریسکیو اہلکاروں سمیت86افرادلاپتا ہیں?روس کی ایمرجنسی سروس حکام کے مطابق دارالحکومت ماسکو کے مغربی علاقہ کیمروو میں ملک کی سب سے بڑی زیرزمین کوئلے کی کان میں میتھین گیس کا دھماکاہوا جس کے نتیجے میں 8 کان کن ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے ? ایمرجنسی منسٹری کے ترجمان ویلری کورچاجن کے مطابق دھماکے کے وقت کوئلے کی کان میں 312 کان کن موجود تھے جس میں سے زیادہ تر کو بحفاظت نکال لیاگیا ہے تاہم 66 کان کن اب بھی پھنسے ہوئے ہیں? جن سے رابطہ ہوگیا ہے?ریسکیو اہلکار انھیں نکالنے کی کوشش کررہے تھے کہ کان میں دوسرا دھماکا ہوا اوربیس ریسکیو اہلکاربھی لاپتا ہوگئے ?وزیراعظم ولادیمر پیوٹن نے کیمروو کے گورنر سے فون پر رابطہ کیا اورانھیں کان کنوں کو بچانے کے لیے ہرممکن اقدام کرنے کی ہدایت کی ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.