تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

امریکا:ماحولیاتی آلودگی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے منفرد ریلی

جنگ نیوز -
نیو اورلینز ... خلیج میکسیکو کے سمندر میں تیل بہنے سے ماحولیاتی آلودگی کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے امریکی شہر نیو اورلینز میں منفرد ریلی نکالی گئی? Clean It Up میوزک پرفارمنس بھی پیش کی گئی?ریلی کا انعقاد ماحولیاتی تنظیم سیرا کلب نے کیا تھا? جس کا مقصد خلیج میکسیکو میں بہنے والے تیل کی صفائی کیلئے رضاکاروں کو منظم کرنا تھا? اس موقع پر سیکڑوں افراد نے رضاکار کی حیثیت سے اپنے نام کااندراج کرایا? اور صفائی آپریشن کی اہمیت کے پیغام پر مبنی نیلے رنگ کی ٹی شرٹ پہن کر مہم میں شمولیت اختیار کی? لوگوں میں تیل کے بہاؤ سے ماحولیات کو پہنچنے والے نقصان کا شعور اجاگر کرنے کیلئے Clean It Up میوزک پرفارمنس پیش کی گئی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.