تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

لبنانیوں نے سب سے بڑی ڈش تیار کرنیکا اعزاز اسرائیل سے چھین لیا

جنگ نیوز -
بیروت ... میدان جنگ میں ناکوں چنے چبوانے کے بعد لبنانیوں نے چنے سے بننے والی سب سے بڑی ڈش تیار کرنے کا اعزاز بھی اسرائیل سے دوبارہ چھین لیا? بیروت میں تین سو سے زیادہ لبنانی باورچیوں نے کڑی محنت کے بعد مشہور عربی پکوان حَمّص کی سب سے بڑی ڈش بناکر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا? اس کا وزن دس ہزار چار سو 52 کلوگرام تھا? جو گزشتہ ریکارڈ یافتہ اُس حمص کی ڈش سے دگنے سے بھی زیادہ ہے? جو جنوری میں مقبوضہ بیت المقدس میں تیار کی گئی تھی? گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے نے لبنان کو ملنے والے نئے اعزاز کی تصدیق کی? دلچسپ بات یہ ہے کہ لبنانی باورچیوں نے جس پلیٹ میں حمص کے اجزا کو جمع کیا اسے بھی دنیا کا سب سے بڑا مٹی کا برتن ہونے کا اعزاز ملا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.