5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کابل:حامدکرزئی سے نینسی پلوسی کی ملاقات
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے افغان صدر حامد کرزئی سے کابل میں ملاقات کی ?صدرکرزئی کے امریکی دورے سے ایک روز قبل ہونے والی اس ملاقات میں افغانستان کی سیاسی اورسیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا?ملاقات سے قبل کابل میں امریکی سفیر کارل آئیکن بیری اور افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل اسٹینلے مک کرسٹل نے اسپیکر نینسی پلوسی کو بریفنگ دی?نینسی پلوسی کانگریسی وفد کے ہمراہ افغانستان پہنچی ہیں?اس سے قبل صدر کرزئی نے بگرام کے فوجی اڈے کا دورہ کیا اور امریکی فوجیوں سے ملاقات کی? اس موقع پر جنرل مک کرسٹل نے افغان صدر کو اسپیشل آپریشنز پر بریفنگ دی?