5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لاہور:مکان کی چھت گرنے سے باپ،بیٹی ہلاک
جنگ نیوز -
لاہور ... لاہور کے علاقہ سبزہ زار میں مکان کی چھت گرنے سے باپ اوربیٹی ہلاک جبکہ تین افرادزخمی ہو گئے? پولیس کے مطابق سبزہ زار ٹوکے والا چوک کے قریب واقع مکان کا رہائشی محمد نسیم اوراہل خانہ سو رہے تھے کہ اچانک پہلی منزل کی چھپر سے بنائی گئی بوسیدہ چھت گرگئی ??جس کے نتیجے میں گھر کا مالک محمد نسیم اور اُس کی بارہ سالہ بیٹی نمرہ ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے?اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورلاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا?