5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
نیویارک:فنی خرابی کے باعث فیری کوحادثہ ،37 افراد زخمی
جنگ نیوز -
نیویارک ... نیویارک کی مشہور مسافربردار کشتی فنی خرابی کے باعث حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 37 افراد زخمی ہوگئے ? نیویارک سٹی ڈپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن کے مطابق اینڈریوجے باربری نامی کشتی جب اسٹیٹن آئی لینڈ کے سینٹ جارج فیری ٹرمنل کے نزدیک پہنچی توفنی خرابی کے باعث کیپٹن سپیڈ کم نہ کرسکا اور کشتی ٹرمنل کے ستون سے ٹکراگئی ? حادثے میں 37 افراد زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا?تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے?کشتی میں ایک ہزارسے زائد افراد کے سفر کی گنجائش ہے تاہم حادثے کے وقت اس میں عملہ کے 18 ارکان سمیت 250افرادسوار تھے ?حکام کے مطابق کشتی سٹیٹن آئی لینڈ اور مین ہیٹن کے درمیان چلتی ہے اور اس کی مقبولیت کی وجہ شہریوں اور سیاحوں کو مفت سفری سہولت کی فراہمی ہے?