5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
شمالی وزیرستان، ڈرون حملے میں 6 شدت پسند ہلاک
جنگ نیوز -
میران شاہ…شمالی وزیرستان میں دتہ خیل کے علاقے انزر میں ایک گھر پر ڈرون حملے میں دو میزائل فائر کیے گئے ہیں جس میں چھ شدت پسند ہلاک ہو گئے? ذرائع کے مطابق دتہ خیل کے علاقے انزر میں ایک گھر پر دو میزائل فائر کیے گئے جس میں چھ شدت پسند مارے گئے? ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے اور علاقے پر ابھی بھی ڈرون طیارے پرواز کر رہے ہیں جن کے باعث وہاں لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے?