5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سری لنکا کی پاکستان کو رواں سیزن میں آم درآمد کرنے کی یقین دہانی
جنگ نیوز -
کولمبو…پاکستانی آم کے برآمد کنندگان کو سری لنکا کے وزیر برائے تجارت نے رواں سیزن میں آم درآمد کرنے کے اقدامات لینے کی یقین دہانی کرادی?پاکستان فروٹس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید احمد نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایسوسی ایشن کے وفد نے کولمبو میں پاکستان سری لنکا بزنس فورم میں سری لنکا کے وزیر تجارت جونسٹن فرنانڈو سے ملاقات کی?ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے وزیر تجارت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی حکومت پاکستان سے آم درآمد کرنے کے لیے اقدامات کرے گی?وحید احمد نے مزید بتایا کہ پاکستانی برآمد کنندگان 15ہزار ٹن آم سری لنکا برآمد کرسکتے ہیں جس سے 15لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے?