تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

امریکا نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کا مطالبہ کر دیا، رپورٹ

جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکا نے پاکستان سے شمالی وزیرستان میں آپریشن کا مطالبہ کر دیا ہے?ایک امریکی اخبارنے دعوی? کیاہے کہ اوباما انتظامیہ نے پاکستان سے شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے? رپورٹ میں پاکستانی اور امریکی عہدے داروں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل اسٹینلے میک کرسٹل اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے درمیان جمعے کو راول پنڈی میں ملاقات ہوئی جس میں جنرل میک کرسٹل نے مطالبہ کیا کہ پاکستان شمالی وزیرستان میں طالبان اور القاعدہ کے خلاف آپریشن کا فوری آغاز کرے? رپورٹ کے مطابق ملاقات میں جنرل اشفاق پرویز کیانی پر واضح کردیا گیا ہے کہ اب وزیرستان میں کارروائی سے گریز کے لیے کوئی دلیل قبول نہیں کی جائے گی?رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹائمز اسکوائر واقعے کے بعد امریکا نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کا مطالبہ پھر سے دہرانا شروع کردیا ہے? ایک امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ جنرل میک کرسٹل اور جنرل کیانی کے درمیان گفتگومیں پاکستان پر واضح کردیا گیا ہے کہ اگرامریکا پرشدت پسندوں کاکوئی حملہ کامیاب ہوا تو امریکی فوج کو پاکستان کے اندر کارروائی کرنا پڑے گی?










متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.