5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
طالبان نے توجہ پاکستان سے امریکا اور مغربی ممالک پر مرکوز کر لی، دعوی?
جنگ نیوز -
نیویارک…طالبان رہ نماؤں نے اب اپنی توجہ پاکستان سے منتقل کر کے امریکا اور دیگر مغربی ممالک پر مرکوز کر لی ہے?ایک امریکی خبر ایجنسی نے دعوی? کیا ہے کہ طالبان رہنماؤں نے اپنی توجہ پاکستان سے منتقل کرکے امریکا اورمغربی ممالک پر مرکوز کرلی ہے اور یہ کہ نیویارک ٹائمز اسکوائر حملہ سازش اس کی پہلی کڑی ہوسکتی ہے?خبر ایجنسی نے امریکی انسداد دہشت گردی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اگر سازش کے مبینہ کردار فیصل شہزاد کو بم بنانے کی تربیت پاکستانی طالبان سے منسلک عناصر کی جانب سے دیے جانے کا خیال درست ثابت ہوا تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ عسکریت پسند اب عالمی سطح پر کارروائیاں کرنا چاہتے ہیں اور ٹائمز اسکوائر سازش اس سلسلے کی پہلی کڑی ہوسکتی ہے?اس حملے کے لیے زیادہ آزادانہ منصوبہ بندی اورسادہ طریقہ استعمال کیا گیا تاکہ اصل مجرموں کاسراغ لگانا مشکل ہو? حکام کے مطابق ایک بڑا خدشہ یہ بھی ہے کہ انتہاپسند رجحانات رکھنے والے افراد کو تربیت دینے کیلئے دہشت گرد گروپ اپنے لوگ امریکا بھیج سکتے ہیں تا کہ امریکی شہری پاکستان یا کسی دوسرے ملک جانے کے بجائے یہیں دہشت گردی کی تربیت حاصل کرکے فوری کارروائیاں کرسکیں?