5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بجلی بچت مہم کے دو ہفتے، ملک بھر میں طویل لوڈشیڈنگ بدستور جاری
جنگ نیوز -
اسلام آباد…بجلی بچت مہم شروع ہوئے دو ہفتے گزرگئے ہیں مگردودن کی سرکاری چھٹی سمیت دیگر اقدامات کے باوجود تعطیل کے دنوں میں بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے?دارالحکومت اسلام آباد اور راول پنڈی کے علاوہ لاہورسمیت پنجاب کے تمام شہری اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ہفتے کی تعطیل کے باوجودجاری رہا? پیپکو ترجمان کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار11ہزار 846میگاواٹ جبکہ طلب 13ہزار 56میگا واٹ ہے?موسم بہتر رہنے تک لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم رہے گا تاہم گرمی بڑھنے پرنیا شیڈول دیا جائے گا?ترجمان نے بتایا کہ بعض علاقوں میں انفرادی فالٹ کی وجہ سے بجلی معطل رہی?عوام کی نشاندہی پراس مسئلے پرقابو پایا جا سکتا ہے?کراچی میں بھی بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا?کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ہفتے کو شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اچانک بڑھادیا اورمختلف علاقوں میں ہر گھنٹے کے بعد ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی گئی?ذرائع کے مطا بق کے ای ایس سی رقم بچانے کی خاطر مطلوبہ مقدار میں فرنس آئل نہیں خرید رہی جس کے نتیجے میں پاور جنریشن یونٹ اپنی پوری استعداد کے مطابق نہیں چل رہے?شدید گرم موسم میں بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ بندش سے شہریوں کے معمولات زندگی اور کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں?بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی بجلی کے تعطل کا سلسلہ جاری ہے?کوئٹہ میں8سے10گھنٹے، ژوب ،قلعہ عبداللہ ،خضدار ،لورالائی، نوشکی، مستونگ اور دیگر اضلاع میں بھی گھنٹوں لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے?صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع سوات ،مانسہرہ ،کوہستان ،بٹ گرام سمیت مختلف علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے?