5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
شمالی وزیرستان، میزائل حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی
جنگ نیوز -
میران شاہ…شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں ہونے والے ڈرون میزائل حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے?تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں ایک گھر پر جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں دس شدت پسند ہلاک ہوگئے?ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے دتہ خیل کے قریب انزر کس نامی گاؤں میں جاسوس طیارے سے ایک گھر پر دو میزائل فائر کیے گئے? حملے کے بعد مقامی لوگوں نے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا اور اب تک دس افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں? مرنے والوں کی قومیت کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا? علاقے میں جاسوس طیاروں کی پروازیں مسلسل جاری ہیں جس سے وہاں شدید خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے?جس علاقے میں حملہ کیا گیا وہ طالبان کا مضبوط گڑھ بتایا گیا ہے?