5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
تھری ڈی فلمیں دماغ کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں، ماہرین
جنگ نیوز -
واشنگٹن…سینٹرل مانیٹرنگ…تھر ی ڈی ٹیکنالوجی میں انقلاب نے جہاں ایک جانب لوگوں کو”اواتار “اور ”ایلس ان دی ونڈر لینڈ“جیسی فلموں کے سحرمیں جکڑا ہوا ہے تو دوسری جانب ماہرین تھری ڈی کے متعلق کوئی اچھی رائے نہیں رکھتے ?یونیورسٹی آف کیلی فورنیا نے ایک حالیہ تحقیق میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ تھری ڈی ٹیکنالوجی سر درد اور آنکھوں کو بوجھل کرنے کا سبب بنتی ہے?تحقیق کے سربراہ پروفیسرمارٹن بینکس کا کہنا ہے کہ تھری ڈ ی ایفیکٹس بالکل ”مو شن سک نیس“ کی طرح ہے جس میں دماغ آنکھوں اور کان سے ملنے والے پیغامات میں الجھ کر رہ جاتاہے اورنوجوان طبقہ اس کی اثرات سے زیا دہ متاثر ہوسکتا ہے? واضح رہے کہ گزشتہ ما ہ جنوبی کوریا کی ایک کمپنی نے بھی خبر دار کیا تھا کہ بیماری اور کم خوابی کے شکا ر لوگ اس ٹیکنالوجی سے کنفیوژن،نظر میں کمی ،متلی اور تشنج جیسی صورت حال سے دوچار ہوسکتے ہیں?