تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ماسکو میں وکٹری ڈے تقریبات،عالمی رہنماؤں کی شرکت

جنگ نیوز -
ماسکو …روسی دارلحکومت ماسکو میں وکٹری ڈے کی تقریبات جاری ہیں جن میں کئی یورپی ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کی? وکٹری ڈے9 مئی کودوسری جنگِ عظیم میں نازی جرمنی کے خلاف اتحادی فوج کی فتح کی یادمیں منایا جاتا ہے? اس فتح کی 65ویں سالگرہ کے موقع پر ماسکو میں روسی صدر دمتری میدیوف نے Monument to Hero Cities نامی جنگی یادگار کی رونمائی کی?ایک اور تقریب میں دوسری جنگِ عظیم میں حصہ لینے والےNormandie Niemen نامی ایئرفورس اسکواڈرن کے چار روسی اہلکاروں کو فرانسیسی اعزازات سے نوازا گیا?وکٹری ڈے تقریبات میں شرکت کے لیے عالمی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے?جرمن چانسلر کے علاوہ چین،چیک ریپبلک، یوکرائن،بیلارُس ،سلووینیا اورایسٹونیا کے صدور ماسکو پہنچے ہیں جبکہ فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی اور اطالوی صدر سلویو برلسکونی نے آخری وقت پر اپنے دورے منسوخ کردیے? یومِ فتح کی اہم ترین تقریب وکٹری ڈے پیریڈماسکوکے ریڈ اسکوائر میں ہوگی? جس میں اس برس امریکا، برطانیہ اور فرانس کے فوجی دستے پہلی مرتبہ حصہ لیں گے،اس موقع پر جدید جنگی سازوسامان کی نمائش بھی کی جائے گی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.