5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ڈیانا کے حوالے سے یادیں دہرا کراپنڈورا بکس نہیں کھولنا چاہتا، ڈاکٹر حسنات
جنگ نیوز -
ٹورنٹو…لیڈی ڈیانا سے محبت اور شادی کی خبروں سے شہرت پانے والے پاکستانی نژادبرطانوی ڈاکٹر حسنات خان نے کہا ہے کہ وہ ماضی کی یادوں کو دہراکر پنڈورا باکس کھولنا نہیں چاہتے ? ڈاکٹر حسنات خان نے یہ بات کینیڈا کے نجی دورے میں جیو نیوز کے نمائندے بدر منیر چوہدری کو انٹرویو کے دوران کہی ? انہوں نے بتایا کہ شہزادی ڈیانا نے انہیں کئی بار شادی کی پیشکش کی تھی ?اس کے علاوہ محبت کے حوالے سے بہت سی باتیں کہی جاتی ہیں? ڈاکٹر حسنات نے کہا کہ وہ اور ڈیانا بہت اچھے دوست تھے مگر کار کے حادثے میں ان کی موت ہوگئی اور وہ کئی داستانیں اپنے ساتھ لے گئیں ?