تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

محمود عباس کو اسرائیل سے بالواسطہ مذاکرات کی اجازت

جنگ نیوز -
رملہ …مشرقِ وسطی? میں امن عمل کی بحالی کے لیے فلسطین کی تنظیم آزادی پی ایل او نے صدر محمود عباس کو اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کی اجازت دے دی? امریکا کے خصوصی ایلچی جارج مچل آج مذاکرات کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کریں گے? صدرمحمود عباس کے ترجمان کے مطابق رملہ میں پی ایل او کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات میں شرکت کی منظوری دی گئی? ترجمان کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ یہودی بستیوں کی تعمیر رکوانے سے متعلق امریکی یقین دہانیوں کی بنیاد پر کیا گیا? اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نتن یاہو نے ایک بیان میں امن عمل کی بحالی کا خیرمقدم کیا?پی ایل او کی طرف سے مذاکرات کی حمایت کے بعد مشرقِ وسطی? کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی جارج مچل نے صدر محمود عباس سے ملاقات کی? ملاقات کے بعد فلسطینی مذاکرات کار صائب عریقات نے صحافیوں کو بتایا کہ جارج مچل آج مذاکرات کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کریں گے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.