5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس لندن اور پاکستان میں جاری
جنگ نیوز -
لندن …متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس لندن اور پاکستان میں جاری ہے، اجلاس میں حیدرآباد سے متعلق وزیر اعظم کے بیان کے بعد کی صورتحال پر لائحہ عمل طے کیا جائے گا?اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنویئر ڈاکٹر فاروق ستار،انور عالم،سلیم شہزاد،مصطفی عزیز آبادی،مصطفی? کمال،بابر غوری،عادل صدیقی، وسیم اختر اور دیگر شریک ہیں ?ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق اجلاس میں حیدرآباد ضلع سے متعلق وزیر اعظم کے بیان سے پیدا ہونے والی صورتحال پرتمام آپشنز پر غور کیاجارہا ہے اور موجودہ صورتحال پر صدر مملکت کی مداخلت کا مطالبہ کیا گیا ہے ??ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے رہ نماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت کے یکطرفہ فیصلے قابل قبول نہیں ،اگر اسی طرز پر فیصلے کئے گئے تو اتحاد سے علیحدہ ہوسکتے ہیں ??وزیراعظم کے بیان کے بعد وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ ، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور سندھ کے سینئر وزیر پیر مظہرالحق نے رابطہ کمیٹی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی?رابطہ کمیٹی نے پیپلز پارٹی پر واضح کیا کہ وزیر اعظم کے ترجمان کے بیانات نا کافی ہیں ،،صدر مملکت اس معاملے میں مداخلت کریں اور حیدراباد سے متعلق کوئی بھی فیصلہ ایم کیو ایم سے مشاورت کے بغیر نہ کیاجائے ?