تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

تربیلا ،منگلا ڈیم: قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 11لاکھ ایکڑ فٹ ہوگیا

جنگ نیوز -
لاہور…تربیلا اور منگلا ڈیموں میں پانی کی آمد میں اضافے کے ساتھ قابل استعمال پانی کا ذخیرہ دس لاکھ نوے ہزار ایکڑ فٹ ہو گیا ہے?محکمہ موسمیات کے مطابق منگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 9لاکھ71ہزار ایکڑ فٹ جبکہ تربیلا میں ایک لاکھ 19ہزار ایکڑ فٹ ہے ??تربیلا میں پانی کی آمد 72 ہزار600کیوسک اور اخراج 61ہزار کیوسک ہے ? ڈیم میں پانی کی سطح مزید نو فٹ بلند ہو کر 1387اعشاریہ ایک صفر فٹ ہو گئی ہے ?منگلا میں پانی کی آمد 68ہزار817کیوسک اور اخراج 35ہزار کیوسک رکارڈ کیا گیا ? ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے 78فٹ بلند ہو کر گیارہ سو اٹھارہ اعشاریہ چار صفر فٹ ہو گئی ?مجموعی طور پر دونوں ڈیموں میں پانی کی آمد ایک لاکھ اکتالیس ہزارچار کیوسک اور اخراج چھیانوے ہزار کیوسک ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.