تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ٹی 20کپ :پروٹیز پر فتح، انگلینڈکی کیویزسے جیت،پاکستان کی آخری امید

جنگ نیوز -
بارباڈوس …آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی20میں پاکستان کی ابھی بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید باقی ہے لیکن بات پھراگرمگرکے گرد گھومتی دکھائی دیتی ہے?ویسٹ انڈیز میں جاری تیسرے ٹی20 عالمی کپ میں دفاعی چیمپئن پاکستان کی حالت انتہائی پتلی دکھائی دے رہی ہے،اب تک کھیلے گئے چار میچوں میں سے وہ صرف ایک میچ میں وہ بھی بنگلہ دیش کیخلاف ہی کامیابی حاصل کرسکا ہے?حیرت کی بات یہ ہے کے پے درپے شکست کے باوجودپاکستان کی سیمی فائنل میں کھیلنے کی امیدابھی باقی ہے،کل آخری میچ میں اسے نہ صرف جنوبی افریقاکوشکست دینا ہوگی بلکہ گروپ ای کے آخری میچ میں انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کے خلاف بھی فتح حاصل کرنا ہوگی?یہ پہلاموقع نہیں ہوگا جب پاکستانی ٹیم گرتے پڑتے سیمی فائنل تک پہنچے گی،1992کا عالمی کپ اس کی واضح مثال ہے،جس میں ابتدائی پانچ میچ کھیل کر پاکستانی ٹیم صرف ایک میچ میں فتح حاصل کرسکی تھی ،لیکن بعد میں دعائیں رنگ لائیں اورہم ورلڈ کپ جیتنے میں بھی کامیاب ہوئے،اب دیکھنا یہ ہے کہ اس بار قسمت ہم پے مہرباں ہوتی ہے،یا پھر قومی ٹیم خالی ہاتھ وطن واپس لوٹتی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.