5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کشمور: قبائلی تصادم ،4افراد ہلاک،فائرنگ کا تبادلہ
جنگ نیوز -
کشمور…کشمور کے تھانا غوث پور کی حدود میں اوگائی اور تیغانی قبائل کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ? اب تک اوگائی قبیلے کے چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہوچکے ہیں? پولیس کے مطابق آج صبح تیغانی قبیلے کے مسلح افراد نے پرانی دشمنی کے سبب گوٹھ میر واہ اوگائی پر حملہ کردیا ?دونوں قبیلوں کے افراد جدید اسلحے کا آزادانہ استعمال کررہے ہیں ?ذرائع کے مطابق اوگائی قبیلے کے چار افراد محمد شعبان،کشمیر خان ،علی مردان اور محمد موسی? ہلاک اور دو افراد زخمی ہوئے ہیں ?پولیس اب تک علاقے میں نہیں پہنچ سکی ہے اور قبائل کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے?