5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
چھٹی کے باوجود ملک میں دوہزارمیگاواٹ کاشارٹ فال موجود
جنگ نیوز -
لاہور…اتوار کی چھٹی کے باوجود ملک میں دوہزارمیگاواٹ کاشارٹ فال موجود ہے اورشہروں میں پانچ سے چھ جبکہ دیہات میں آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے?پیپکو کادعوی? ہے کہ شارٹ فال1331میگاواٹ ہے اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ?ملک میں بجلی کی سپلائی اورپیداوار میں دوہزارمیگاواٹ کافرق موجود ہے جس کی وجہ سے گھریلو صارفین کو کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے جبکہ بعض مقامات پر غیراعلانیہ ٹرپنگ کاسلسلہ بھی جاری ہے? صارفین نے پیپکو سے مطالبہ کیاکہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرکے یکساں اوراعلانیہ لوڈشیڈنگ یقینی بنائی جائے?دوسری طرف پیپکو کادعوی? ہے کہ صنعتی سیکٹر میں مکمل ریلیف دیاگیاہے اور چندروز میں ہائیڈل پیداوار مزید بڑھ جانے سے صورتحال مزید بہترہوگی?لاہور کے بعض علاقوں میں رات کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بھی جاری ہے ?