5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
فیصلوں پرعمل درآمد کیلیے عدلیہ فوج سے مدد طلب کرسکتی ہے،رفیق تارڑ
جنگ نیوز -
سرگودھا…سابق صدر رفیق تارڑنے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو آئینی اختیارات حاصل ہیں،این آراو کے فیصلوں پرعملدرآمد کیلئے سپریم کورٹ فوج سے بھی مدد لے سکتی ہے ?سرکٹ ہاؤس سرگودھا میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہو ئے رفیق تارڑ نے کہا کہ ملک میں مارشل لاکی کوئی گنجائش نہیں اگر ایسا ہوا تو اس کے خطرناک نتائج سامنے آئینگے اورتمام سیاسی جماعتیں اٹھ کھڑی ہونگی?ان کاکہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پرعمل درآمد نہ کیا تونیا بحران جنم لے گا ?انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کی باتیں کی جا رہی ہیں لیکن اس کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا جانا چاہیے ?