5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ہنزہ: جھیل کی سطح میں اضافہ جاری، تیسراگاؤں بھی ڈوبنے کا خطرہ
جنگ نیوز -
ہنزہ …ہنزہ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بننے والی جھیل میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے اور اب تیسرا گاؤں بھی ڈوبنے کے خطرے سے دوچار ہے?ہنزہ میں 4 جنوری کو لینڈ سلائیڈنگ کے سبب جہاں عطا آباد گاؤں تباہ ہوا وہیں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں بننے والی جھیل میں بالائی ہنزہ گوجال کے 2 دیہات آئین آباد اور شش کٹ بھی ڈوب گئے تھے? جھیل میں پانی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد اب گوجال کا تحصیل ہیڈ کوارٹر گلمت بھی ڈوبنے کے خطرے سے دوچار ہے اور نشیبی علاقے زیرِ آب آنا شروع ہوگئے ہیں ?