تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

سندھ میں لسانی فسادات کی سازش کی جارہی ہے،الطاف حسین

جنگ نیوز -
لندن …متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ ایک گھناو?نے منصوبے کے تحت سندھ کے مستقل باشندوں کے درمیان اتحاد ویکجہتی کی فضا کو سبوتاژ کرنے اور سندھ میں لسانی فسادات کی سازش کی جارہی ہے?یہ بات انہوں نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیزآباد میں رابطہ کمیٹی،اور دیگر کمیٹیوں کے اجلاس سے ٹیلی فون پر گفتگومیں کہی? الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم گزشتہ کئی برسوں سے ملک میں فرقہ وارانہ ، صوبائی، لسانی ہم آہنگی اورسندھ میں شہری دیہی تفریق کے خاتمے کیلئے جدوجہد کررہی ہے لیکن پیپلزپارٹی کے بعض رہنما اور وزرا نام نہاد قوم پرستوں کے ساتھ مل کر سندھ میں لسانی فسادات کی سازش کررہے ہیں? انہوں نے کہاکہ جو عناصر سندھ کے مستقل باشندوں کو آپس میں لڑانے اور صوبے کا امن خراب کرنے کی سازش کررہے ہیں وہ جاگیرداروں اور وڈیروں کے ایجنٹ ہیں?الطاف حسین نے تمام ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ سندھ میں لسانی فسادات کی سازش سے ہوشیار رہیں اور صوبے کے عوام کو اس سازش سے آگاہ کریں اورسندھ کا امن تباہ کرنے والے عناصر کی باتوں میں ہرگز نہ آئیں، حق پرست عوام سندھ دھرتی اور اس کے مستقل باشندوں کے خلاف ہرسازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.