تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ملتان : کومے میں جانیوالی خاتون کو آج سرکاری خرچ پر چین بھجوایا جائیگا

جنگ نیوز -
ملتان …ملتان میں ڈاکٹروں کی غفلت سے کومے میں جانے والی خاتون فاخرہ کو سپریم کورٹ کے حکم پر سرکاری اخراجات پر علاج کیلئے چین بھیجا جارہا ہے ? ایک ماہر بینکار کے طور پر مشہور فاخرہ 23 اگست2009 کو ملتان کے نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت سے کومے میں چلی گئی تھیں ? بعد میں انہیں نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا تھا ? جیو نیوز نے11 دسمبر2009 کو اس معاملے کی خبر نشر کی تھی جس پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری نے از خود نوٹس لیتے ہوئے حکومت پنجاب کو سرکاری خرچ پر خاتون کا علاج کرانے کے حکم جاری کیا تھا ? اس حکم کے تحت آج فاخرہ کو چین بھیجا جارہا ہے ? انہیں ملتان سے بذریعہ سڑک لاہور روانہ کیا گیا جہاں انہیں پی آئی اے کی پرواز سے رات پونے نو بجے چین بھیجا کیا جائے گا اورSHUGANGSSANG شہر کے اسپتال میں ان کا علاج ہوگا ? فاخرہ کے ساتھ ان کے والد اسماعیل طاہر ، والدہ اور نشتر اسپتال کے ڈاکٹر سعید بھی جا رہے ہیں ? ڈاکٹر کے اخراجات اسپتال برداشت کررہا ہے ? فاخرہ کے والد اور بہن کا کہنا ہے کہ وہ میڈیا اور سپریم کورٹ کے بے حد مشکور ہیں جن کی وجہ سے فاخرہ کی صحت یابی کی امید پیدا ہوگئی ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.