تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

صوبائی حکومت عوام کا تحفظ نہیں کرسکتی ، اسے مستعفی ہوجانا چاہیے، سراج الحق

جنگ نیوز -
پشاور…جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کا تحفظ نہیں کرسکتی تو اسے مستعفی ہوجانا چاہیے? پشاور میں جماعت اسلامی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکمران گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں اور عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ? سراج الحق کا کہنا تھاکہ بچے اسکول نہیں جاسکتے، بازاروں میں رش نہیں پھولوں کا شہر پشاور کانٹوں کا شہر بن گیا ہے? ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی بد امنی اور بیروزگاری نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.