تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کراچی ایک ضلعہوسکتا ہے توحیدرآباد کیوں نہیں ،نثار کھوڑو

جنگ نیوز -
کراچی …قائم مقام گورنر سندھ نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ اگر حیدرآباد کی تقسیم برقرار رکھنی ہے تو پھر کراچی کو بھی دوبارہ پانچ اضلاع میں تقسیم ہونا چاہیے?کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ ماضی میں اضلاع کی تقسیم کے وقت عوامی رائے نہیں لی گئی اور لوگوں میں بندربانٹ کے لیے اضلاع تقسیم کیے گئے? انہوں نے کہا کہ اگر ڈیڑھ کروڑ سے زائد آبادی کے شہر کراچی کو ایک ضلع بنایا جا سکتا ہے تو پھر حیدرآباد ایک ضلع کیوں نہیں ہو سکتا? نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کی تقسیم کے حوالے سے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بات کی تھی کل کوئی نوٹی فیکیشن جاری نہیں ہوا، اس لیے اس پر ردعمل کو اتنا نہیں بڑھنا چاہیے? انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی میں بھی اس مسئلے پر اتفاق رائے کے لیے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں اور جلد کوئی اتفاق رائے کر لیا جائے گا? ان کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سنجیدہ سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور آپس میں مل بیٹھ کر اس مسئلے کا حل نکال لیں گے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.