5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
امریکی غلامی سے آزادی کیلئے حکمرانوں اتحادکاطوق اتار نا ہوگا،لیاقت بلوچ
جنگ نیوز -
سیالکوٹ…جماعت اسلامی کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کوامریکی شکنجے سے آزاد کرانے کیلئے حکمرانوں کوفرنٹ لائن اتحادی ہونے کاطوق اتار پھینکناہوگا?سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کی منظور کردہ متفقہ قرارداد کی روشنی میں داخلہ اور خارجہ پالیسیاں ازسر نو ترتیب دے،لیاقت بلوچ کاکہنا تھاکہ حکمران امریکی ڈکٹیشن پر ملکی معاملات چلا رہے ہیں ،انہوں نے مزیدکہا کہ سپریم کورٹ میں ججزکی تعیناتی اور صوبہ سرحد کے نام کی تبدیلی کے حوالے سے اٹھارویں ترمیم متنازع ہوچکی ہے?