5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کراچی ائیرپورٹ سے مشکوک مسافر کے جوتے سے الیکٹرانک سرکٹ برآمد
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی ائیرپورٹ سے حکام نے ایک مشکوک مسافر کے جوتے سے خفیہ الیکٹرک سرکٹ برآمد کرکے اسے حراست میں لے لیا ہے ،مذکورہ شخص تھائی ائیرلائن کی پرواز سے مسقط جارہا تھا?حکام کا کہنا ہے کہ الیکٹرک سرکٹ کے ساتھ دھماکا خیز مواد جوڑنے سے بم تیار ہوسکتا تھا?جیونیوز کے نمائندے طارق ابولحسن کے مطابق اس مسافر کانام فیض محمد بتایا جاتا ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے سول انجینئر ہے اور اسکا آبائی تعلق مانسہرہ سے ہے تاہم وہ کراچی میں مستقل طور پر رہائش پذیر ہے?