5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
مہنگائی اوربدعنوانی کے خلاف جماعت اسلامی کاروڈ کارواں
جنگ نیوز -
کراچی…امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لے کر وزیر قانون اور وزیر داخلہ کو طلب کرکے ان پر توہین عدالت کا مقدمہ چلانے اور12مئی،9اپریل اور12ربیع الاول کے واقعات میں موث افراد کو بے نقاب کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے?سید منور حسن نے یہ مطالبات جماعت اسلامی کراچی کے تحت سہراب گوٹھ سے تبت سینٹرملک میں مہنگائی، بے روزگاری، لوڈ شیڈنگ اور امریکی مداخلت کے خلاف نکالے جانے والے روڈ کارواں سے خطاب کرتے ہوئے کئے ?کارواں میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی?تبت سینٹر پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ12 مئی،9 اپریل اور12 ربیع الاول کے واقعات میں ملوث افراد کو بے نقاب کر کے منظر عام پر لایا جائے? انھوں نے کہا کہ عدل و انصاف کی فراہمی اور مسائل حل کئے بغیر عوام کے دکھوں کا خاتمہ ممکن نہیں? امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مہنگائی، لوڈ شیڈنگ اور امریکی مداخلت نے پاکستانی عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے? لہذا آئی ایم ایف سمیت امریکی چیزوں کو مسترد کیا جائے? انھوں نے کہا کہ بھارت اور امریکہ نے مل کر حکمرانوں اور حکمرانی کی دوڑ میں شامل لوگوں کو قابو کر لیا ہے? سیدمنور حسن نے کہا کہ ایم کیو ایم ،ا اے ین پی اور فضل الرحم?ن حکومت کی بے ساکھی ہیں?سید منور حسن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے جرات کا مظاہرہ کیا اور اب وقت آگیا ہے کہ وہ اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کرائے?سید منور حسن نے اعلان کیا کہ مہنگائی، لوڈ شیڈنگ اور امریکی مداخلت کے خلاف اگلا پڑاؤ اسلام آباد میں ہوگا?