5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
مشرف سیاسی کردارسے پہلے بینظیر قتل میں شامل تفتیش ہوں،جہانگیر بدر
جنگ نیوز -
فیصل آباد…پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف پاکستان آ کر سیاست کرنا چاہتے ہیں انھیں پہلے بینظیر بھٹو قتل کیس میں شامل تفتیش ہونا چاہیے ?فیصل آباد میں پیپلز پارٹی کے سٹی صدرمحمود الحسن ڈار کی وفات پر اظہار افسوس کے بعد بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یونائیٹڈ نیشن اسپیشل کمیشن کی رپورٹ میں بینظیر بھٹو کے قتل میں پرویز مشرف اور اس کی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے? پرویز مشرف کی پستول میں جتنی بھی گولیاں ہوں ہم ڈرنے والے نہیں ہیں ?انہوں نے کہا کہ این آر او پرسب سے زیادہ عمل درآمد پیپلز پارٹی ہی کر رہی ہے، چاہے وہ نصرت بھٹو کیس ہو یا مشتاق اعوان کیس ?