5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
نئے اضلاع بنانے کی تجاویز کو زیر غور لایاجاسکتاہے،میاں افتخار
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ انتظامی طور پر نئے اضلاع بنانے کی تجاویز کو زیر غور لایا جاسکتا ہے?جیونیوز سے گفتگو میں میاں افتخار حسین نے کہا کہ ہزارہ صوبے کے قیام کے مطالبے کے بعد اباسین ڈویژن اور شانگلہ اور سوات کو دو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے عوامی مطالبات سامنے آئے ہیں اور انتظامی امور کی انجام دہی میں بہتری کے لئے ان تجاویز پر سوچا جاسکتا ہے، تاہم ابھی تک ایسی کوئی تجویز حکومتی سطح پر زیر غور نہیں? ان کا کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی کی جانب سے بھی ایسے مطالبات پر مشتمل قراردادیں بھی جمع کروائی جاچکی ہیں، جن پر اسمبلی میں بات ہوسکتی ہے? ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں کئی بار عوامی مطالبات پر نئے اضلاع کا قیام عمل میں لایا گیا ہے?