5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
اورکزئی ایجنسی : فورسز کی شیلنگ اورجھڑپ ،23 شدت پسند ہلاک
جنگ نیوز -
ہنگو…اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی شیلنگ اورجھڑپ کے دوران 23 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے?شدت پسندوں کے سات ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے?ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقے مندتی میں شدت پسندوں نے سکیورٹی اہل کاروں پر حملہ کیا? فورسز کی جوابی کارروائی میں دس شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے?اس سے پہلے فورسز کے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے لوئر اورکزئی کے علاقوں کاشہ،خاوری اور تیرا نگر میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ? کارروائی میں13 شدت پسند مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے ، شدت پسندوں کے سات ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ?