5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ٹھل: رکن سندھ اسمبلی میر حسن کھوسہ کے گھر پر فائرنگ، چوکیدار ہلاک
جنگ نیوز -
جیکب آباد…ضلع جیکب آبا د کے علاقے ٹھل میں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی میر حسن کھوسہ کے گھر پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے چوکیدار ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا ?پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ٹھل میں میر حسن کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے ? فائرنگ سے چوکیدار عبد الرحمان کھوسہ موقع پر جاں بحق اور ایک شخص عبد الحمید زخمی ہوگیا?فائرنگ کے وقت میر حسن کھوسہ گھر میں موجود نہیں تھے?میر حسن کھوسہ کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ان کے خلاف سازش ہو سکتی ہے? ملزموں کی گرفتاری کے بعد تمام تفصیلات سامنے آجائیں گی?