تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

فیصل شہزادسے پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہونیکی تحقیقات کرینگے، شاہ محمود

جنگ نیوز -
کراچی…وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فیصل شہزاد پاکستانی نہیں امریکی شہری ہے ، اس کے پاس سے پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہونے کی تحقیقات کریں گے ?بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ممبئی حملوں کی تحقیقات میں سنجیدہ ہے ، حافظ سعید کو گرفتار کیا تھا مگر ان کے خلاف ثبوت ناکافی تھے اس لئے عدالت نے رہا کردیا ?انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سے اچھے تعلقات چاہتا ہے ، کسی دہشت گرد تنظیم کو پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کو سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے ? بھارتی وزیر اعظم پاکستان سے مذاکرات چاہتے ہیں اور اس عمل میں سنجیدہ ہیں ، بھارتی وزیرداخلہ کو مذاکرات کے لیے پاکستان آنے کی دعوت دوں گا، خود بھارت آنے میں بھی کوئی تامل نہیں ہے ?انہوں نے کہا کہ بیک چینل ڈپلومیسی فرنٹ چینل ڈپلومیسی کے بغیر بیکار ہوتی ہے ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.