5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کی والدہ کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس
جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر رانا محمد اقبال کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ? ایک تعزیتی بیان میں الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ? انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی? مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی? مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطا کرے?(آمین)دریں اثناء قائدتحریک الطاف حسین نے مدر ڈے کے عالمی دن کے موقع پرپاکستان سمیت دنیابھرکی تمام ماؤں کودلی مبارکبادپیش کی ہے ? اپنے خصوصی پیغام میں الطاف حسین نے کہاکہ ایک ماں کی اپنے بچے کو دی جانے والی تربیت ہی کسی بھی معاشرے کی بہتری اور ترقی و خوشحالی کا سبب بنتی ہے? انہوں نے کہاکہ میری بہادر والدہ محترمہ خورشید بیگم مرحومہ نے بھی مجھے ہمیشہ حق و سچ کا درس دیا اور آج میں جس مقام پرہوں اپنی والدہ کی بدولت ہوں اور کسی بھی بچے کی اصل تربیت و درسگاہ ماں کی گود ہی ہے جس کی بدولت وہ معاشرے میں اونچا اور اعلی? مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوتا ہے ? الطاف حسین مدر ڈے کے موقع پر ماں کی عظمت کو سلام تحسین پیش کیا اور کہا کہ جو لوگ اپنی ماؤں کو عظمت اور عزت کا درجہ نہیں دیتے وہ کبھی کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتے ?