تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

مشہور غزل گائیک آصف علی کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مشہور غزل گائیک آصف علی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ? ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ فن موسیقی میں آصف علی کی خدمات نظر انداز نہیں کی جاسکتیں ? رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ? رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالی? مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی? مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ? (آمین)دریں اثناء آصف علی مرحوم کو گلستان جوہر کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ? مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین میں حق پرست رکن سندھ اسمبلی مزمل قریشی ، ایم کیوایم گلستان جوہر اور گلشن اقبال سیکٹرز کمیٹی کے اراکین ،یونٹوں کے ذمہ داران، فن موسیقی سے وابستہ شخصیات اور مرحوم کے عزیز و اقارب نے شرکت کی ? بعدازاں مزمل قریشی نے آصف علی مرحوم کے سوگوار لواحقین سے ملاقات کی اورمرحوم کے انتقال پر قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.