5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
وزیراعظم کا اعلان وڈیروں کی نمائندگی کرتا ہے ، حق پرست ارکان
جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کہا ہے کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے حیدرآباد ضلع کی پرانی حیثیت بحال کرنے کا اعلان سندھ کے وڈیروں اور جاگیرداروں کی نمائندگی کرتا ہے جسے ایم کیوایم ہرگز قبول نہیں کریگی ? اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے بعض وزراء اور رہنما وزیر اعظم سے غیر مقبول فیصلے کرارہے ہیں جس کے نتائج کسی طرح بھی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہوسکتے ? انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم سندھ میں حکومت کی اتحادی جماعت ہے اور اس کو اعتماد میں لئے بغیر وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے ضلع حیدرآباد کی سابق حیثیت بحال کرنے کا اعلان جمہوریت اور جمہوری حکومت میں دراڑیں ڈالنے کے مترادف ہے?انہوں نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین ملک و قوم کے مستقبل کو رخشندہ تابندہ دیکھنے کے آرزو مند ہیں اور ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں جمہوریت کا فروغ چاہتے ہیں تاہم اسے ایم کیوایم کی کمزوری سے تعبیر نہ کیاجائے ?انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم انقلابی جماعت ہے اور وہ ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کے مستقل خاتمے کی جدوجہد کر رہی ہے اور حیدرآباد ضلع کی سابق حیثیت میں بحالی کا اعلان جاگیرداروں او روڈیروں کے سر پر ہاتھ رکھنے اور سندھ کے غریب و مظلوم عوام میں محرومیاں پیدا کرنے کے مترادف ہے ? انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم ملک بھر کے عوام کے وزیر اعظم ہیں انہیں مراعات یافتہ طبقے کے بجائے غریب و مظلوم عوام کے مفادات کو عزیز رکھنا چاہئے اور ایسے غیر مقبول فیصلے نہیں کرنا چاہئے جس سے جمہوری عمل کو نقصان پہنچنے اور ملک و قوم کے ایک اور نئے بحران میں مبتلا ہونے کااندیشہ ہو ? انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے ہر مشکل وقت میں پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا لیکن پیپلزپارٹی کے بعض وزراء اپنے مفادات کی خاطر وز یراعظم کو غلط مشورے دے رہے ہیں اور ان کا یہ عمل سراسر جمہوریت کو نقصان پہنچانے اور اتحادی جماعت ایم کیوایم پر ایک اور وار کے مترادف ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ? انہوں نے مزید کہاکہ عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہے اور عوامی خواہشات کو جاگیرداروں اور وڈیروں کی خواہش پر ترجیح دیناملک و قوم کوترقی و خوشحالی کی منازل طے کرنے سے روکنا اور سندھ میں دیہی اور شہری تفریق پیدا کرنا ہے ?انہوں نے مزید کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین نے سندھ میں دیہی اور شہری کی تفریق کو ختم کیا اور سندھ کے مستقل باشندوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کی فضا قائم کی اور حیدر آباد ضلع کی سابق حیثیت میں بحالی کااقدام حیدرآباد سمیت ملک بھر کے عوام کی نظروں میں آمرانہ ہے جس پر ردعمل کا اظہار کرنا ہر شہری کا اپنا جمہوری حق ہے?حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد ضلع کی سابق حیثیت میں بحالی کا اعلان فی الفورواپس لیاجائے اور اتحادی جماعت کو شامل کئے بغیر فیصلے کرنے کی روایت کو ختم کرکے ملک میں مثبت جمہوری روایت کو فروغ دیاجائے?