تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

خواتین کی اسمگلنگ کی بنیادی وجہ جہالت ہے، جسٹس اعجاز افضل

جنگ نیوز -
پشاور…چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اعجاز افضل نے کہا ہے کہ خواتین کی اسمگلنگ کی بنیادی وجہ جہالت ہے، اجتماعی اور مربوط کوششوں سے اس پر قابو پایا جا سکتا ہے? پشاور میں خواتین کی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ خواتین کی اسمگلنگ بنیادی انسانی حقوق کے منافی اور ریاست کے خلاف جرم ہے? انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون اس وقت تک موثر ثابت نہیں ہو سکتا جب تک بنیادی سطح پر اس معاشرتی لعنت کو ختم کرنے کے لئے کام نہ کیا جائے ? چیف جسٹس نے عدالتی افسروں پر زور دیا کہ قوانین پر ان کی اصل روح کے مطابق عمل درآمد کرایا جائے تاکہ عوام تک اس کے فائدے پہنچ سکیں? ورکشاپ میں صوبے بھر سے ڈسٹرکٹ اور سیشن ججوں نے شرکت کی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.