5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
اسرائیل فلسطین مذاکرات آغاز کے کچھ گھنٹوں بعد ہی تنازع کا شکار
جنگ نیوز -
اسرائیل فلسطین مذاکرات آغاز کے کچھ گھنٹوں بعد ہی تنازع کا شکار
مقبوضہ بیت المقدس…تل ابیب کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں تعمیرات بند نہ کرنے کے اعلان کی وجہ سے اسرائیل?فلسطین بالواسطہ مذاکرات آغاز کے کچھ گھنٹوں بعد ہی تنازع کا شکار ہوگئے? امریکا نے فریقین پر زور دیا ہے کہ اپنے کسی اقدام سے امن عمل کو پٹری سے اترنے نہ دیں?مغربی کنارے میں فلسطینی صدر محمود عباس اور مشرق وسطی? کیلئے امریکی نمائندے جارج مچل کے درمیان ملاقات کے بعد سینئر فلسطینی مذاکرات کار صائب اراکات نے تعطل کا شکار بات چیت کے آغاز کا اعلان کیا? واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کراؤلی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی کامیابی کیلئے اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو مقبوضہ بیت المقدس میں تعمیرات دو سال کیلئے روکنے پر رضامند ہوگئے ہیں? مگر اسرائیلی حکام نے اسکی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نتن یاہو واضح کرچکے ہیں تعمیرات منصوبے کے مطابق جاری رہے گی? فلسطینی حکام نے اس پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل امریکی انتظامیہ کو شرمندہ یا چیلنج کرنا چاہتا ہے?