5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
روس: وکٹری ڈے تقریبات آتش بازی کے مظاہرے کیساتھ اختتام پذیر
جنگ نیوز -
روس: وکٹری ڈے تقریبات آتش بازی کے مظاہرے کیساتھ اختتام پذیر
ماسکو…روس میں وکٹری ڈے کی تقریبات آتش بازی کے زبردست مظاہرے کے ساتھ ختم ہوگئیں?ماسکو میں کریملن کے قریب آتش بازی کا خوب صورت مظاہرہ 15 منٹ تک جاری رہا? جس کے ساتھ ہی نازی جرمنی کی روس کے ہاتھوں شکست کی 65 ویں سالگرہ تقریبات کا اختتام ہوا? روسی صدر دیمتری میدیوف اور ان کی اہلیہ نے ماسکو کے ریڈ اسکوائر میں ہزاروں لوگوں کے ہمراہ آتش بازی کا شو دیکھا? روس میں وکٹری ڈے پر ہونے والی ملٹری پریڈ میں پہلی بار غیر ملکی فوجوں نے بھی حصہ لیا? جبکہ چینی صدر ہوجنتاؤ، جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور اسرائیلی صدر شمعون پیریز سمیت 25 عالمی رہنماؤں نے مختلف تقریبات میں شرکت کی?