5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کراچی:اسلحہ کے زور پر بھتہ وصول کرنیوالے4ملزمان گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی:اسلحہ کے زور پر بھتہ وصول کرنیوالے4ملزمان گرفتار
کراچی…کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں پولٹری فارم اور فارم ہاؤس کے مالکان سے اسلحہ کے زور پر بھتہ وصول کرنے والے 4ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا?ایس ایس پی گڈاپ ٹاؤن راؤ انوار کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ، بھتہ کی رقم اور گاڑی بر آمد کرلی گئی ہے?ان کا کہنا تھا کہ حراست میں لیے گئے ملزمان ٹھٹھہ سے کراچی آئے تھے اور ان کی شناخت محمد انور،سجاد علی،جاوید اور عبدالرشید کے نام سے ہوئی ہے?ملزموں کے خلاف تھانہ گڈاپ سٹی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے?