5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لند ن پرنس آف پرشیادی سینڈزآف ٹائم کا ورلڈ پریمئر
جنگ نیوز -
لندن ... ہالی ووڈ کی ایڈونچر سے بھرپور نئی فلم پرنس آف پرشیا، دی سینڈز آف ٹائم کا ورلڈ پریمئر لندن میں ہوا? ورلڈپریمئرشومیں فلم کی ہیروئن گیما آرٹرٹون شہزادیوں جیسامخصوص لباس زیب تن کیے جلوہ گرہوئیں?اس موقع پرپرنس آف پرشیاکے ہیرو جیک گیلن ہال سمیت پوری کاسٹ نے شرکت کی ?اس موقع پر مداہوں کی بڑی تعداد اکھٹی ہوئی ?فلم پرنس آف پرشیا اسی نام کے ایکشن اورمہم جوئی سے بھرپورکمپیوٹر گیم سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے ?فلم کی کہانی ایک شہزادے کے گردگھومتی ہے جس پر بادشاہ کے قتل کا الزام ہے وہ اپنی بے گناہی ثابت کرنے کی جنگ کرتا ہے اوراس دوران اس کی ملاقات ایک شہزادی سے ہوتی ہے اور دونوں مل کرشیطانی قوتوں سے لڑتے ہیں ?اس فلم کے کچھ مناظر مراکش میں فلم بند ہوئے ہیں ?فلم کی ہدایت ہیری پوٹر اینڈ دی گوبلٹ آف فائر کے ڈائریکٹر مائک نیول نے دی ہے?فلم 28 مئی کو برطانیہ بھر میں ریلیز کر دی جائے گی ?