تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

تہران کو تنہا کرنیکی مغربی ممالک کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں،نژاد

جنگ نیوز -
تہران ... ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ تہران کو تنہا کرنے کی مغربی ممالک کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں? اب ایرانی قوم انھیں تنہا کرکے تاریخ کے کوڑے دان میں ڈال دے گی?کاشان میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدراحمدی نژاد نے مغربی ممالک کو خبردار کیا کہ ایران کے بغیر وہ مشرق وسطی? میں کچھ بھی نہیں کرسکتے? انھوں نے کہا کہ مخالفین ایران سے سو گنا زیادہ بڑے اور طاقتور ہیں? مگر ایرانی قوم انھیں تنہا کرکے تاریخ کے کوڑے دان میں ڈال دے گی? دوسری طرف خلیج فارس میں ایرانی فوج کی جنگی مشقیں پانچویں روز بھی جاری رہیں? ولایت 89 نامی مشقیں بدھ کو شروع ہوئی تھیں?جو ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں ایران کی فوجی قوت کا دوسرابڑامظاہرہ ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.